تازہ ترین

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حتمی فریم ورک تیار کر لیا گیا

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حتمی فریم ورک تیار ملک کے سب سے بڑے شہر کے لیے سب سے بڑے منصوبےکراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حتمی فریم ورک تیار کر لیا گیا

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے آئندہ تین برس میں کراچی کے بڑے منصوبوں کے لیے سات سو انتالیس ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی معاشی ٹیم نے نجی ہاؤسنگ اسکیم سے سپریم کورٹ کی ریکور کردہ جرمانے کی رقم کراچی پر خرچ کرنے اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز حاصل کرنے کی سفارش کی ہے،ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت حکومت نے بے گھر افراد کی بحالی کا فیصلہ کیاہے، جس کے لئے کثیرالمنزلہ فلیٹس تعمیر ہوں گے، فنڈز وفاقی حکومت اور اراضی حکومت سندھ فراہم کرے گی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے کراچی کے ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کی ذمہ داری سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close