تازہ ترین

کمشنر کراچی کی جاری کردہ اشیائے خورو نوش کی فہرست نظر انداز

کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو،دکاندار من مانی قیمتوں پر فروخت کرنےلگے، شہری مجبور

کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو، سرکاری فہرست نظرانداز کمشنر کراچی کے ریٹ لسٹ جاری کیے جانے کے باوجود دکاندار من مانی قیمت پر سامان فروخت کرنے پر مجبور ہیں ،  دکاندارں کی جانب سے کہنا ہے کہ ہمیں کمشنرکراچی کی ریٹ پر سامان  نہیں دیا جاتا جس کی بنا پر ہم بھی کمشنر کراچی کی ریٹ پر سامان فروخت نہیں -کر سکتے –
دکان ہو سبزی کی ، پھلوں کی کریانے کی ، ڈرائی فروٹ کی یا پھر بات کر لی جائے مصالوں کی ہر طرف ایک ہی رونا ہے سستا کیسے بیچے ۔ عوام کا کہنا ہے کمشنر کراچی نے ریٹس تو جاری کردیا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کروایا جس کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا ہے,عوام نے کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ جیسے ہدایت جاری کی جاتی ہیں ویسے ہی اس پر عمل درآمد بھی کروایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close