تازہ ترین

ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا منصب سنبھال لیا

ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا منصب سنبھال لیا ۔ رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک ٹرم 4 مئی کو ختم ہوئی تھی

رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت مکمل ہونے پر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا منصب سنبھال لیا ہے رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک ٹرم چار مئی کو ختم ہوئی تھی، اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا عندیہ دیا تھا،اپنے ایک بیان میں رضا باقر نے اپنی 3 سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاشی چیلنجز ہیں، پہلی بار کورونا میں ٹرف اسکیم، پےرول پیکیج اور اسپتال فنانسنگ فراہم کی،انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی بینکنگ شعبے سے منسلک کیا،راست کے ذریعے پہلا مفت ادائیگیوں کا نظام فراہم کیا اور کم لاگت گھروں کی فنانسنگ کو فروغ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close