تازہ ترین

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر
گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کرنے کی تیاری
ایک ماہ کیلئے بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی
صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر، گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ ایک ماہ کیلئے بجلی پانچ روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ عوام ہوجائیں تیار۔ گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان۔ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرادی۔  ایک ماہ کیلئے بجلی پانچ روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی گئی۔ صارفین پر مزید چالیس ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔ درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close