تازہ ترین

سعودی عرب سے پاکستان کو3ارب ڈالرمل گئے

مشیرخزانہ شوکت ترین نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے طورپردئیے ہیں جو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔بینک حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔چند روز قبل سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت سعودی فنڈ کو اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوانے تھے جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکا حصہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close