نیپرا نے بجلی 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظور ی دےدی
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر حکومت کا بجلی بم سے حملہ،،،، نیپرا نے بجلی 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظور ی دےدی،نوٹی فکیشن جاری
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر حکومت کا بجلی بم سے حملہ، نیپرا نے بجلی ایک روپے تریپن پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظور ی دےدی۔ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے تریپن پیسے کا اضافہ دسمبر دوہزار بیس کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے اسی پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے ستائیس جنوری دوہزار اکیس کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد ایک روپے تریپن پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا