تازہ ترین

ججزکی ٹیپس سارا ڈراما،سب کچھ کرپشن چھپانے کیلئے ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو اور دیگر سامنے آنے والی دستاویزات کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بتادیں لندن فلیٹس کے پیسے کہاں سے آئے، پہلے اسمبلی میں جھوٹ بولا، پھر قطری خط آگیا، وہ فراڈ نکلا، پھر کلیبری فونٹ آگئی وہ بھی فراڈ نکلی،ملک کا اصل مسئلہ کرپشن ہے،افسوس ہے ایک سزا یافتہ ملزم سے ججز کی کانفرنس میں تقریر کرائی گئی، جب میں سیاست میں آیا تو 14 سال تک میرا مذاق اڑایا گیا ، کہاگیا دو پارٹی نظام ہے اور تیسری پارٹی نہیں آسکی جب وہ پارٹی آگئی تو تین سال سے سن رہا ہوں تم فیل ہوجاؤ گے،خواب جتنا بڑا ہوگا اتنا بڑا انسان ہوگا، اللہ نے انسان کو طاقت دی ہے، جتنا خود کو آزماؤگے، چیلنجز کاسامنا کروگے اتنا بڑے انسان بنتے جاؤگے،جب تک ہم اپنا اخلاقی معیار اوپر نہیں اٹھائیں گے، ہم ادھر نہیں پہنچ سکتے جہاں ہمیں پہنچنا چاہیے ۔بدھ کو یہاں کامیاب نوجوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں سیاست میں آیا تو 14 سال تک میرا مذاق اڑایا گیا اور کہاگیا کہ دو پارٹی نظام ہے اور تیسری پارٹی نہیں آسکی جب وہ پارٹی آگئی تو تین سال سے سن رہا ہوں تم فیل ہوجاؤ گے۔انہوںنے کہاکہ سب اپنی نظروں سے پاکستان کو ایک عظیم قوم بنتے ہوئے دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس کو دنیا میں کامیاب ہونا ہے، کوئی بھی محنت کے بغیر کامیاب نہیں ہوا، کامیابی کا راز یہ ہے کہ بڑی سوچ رکھنا، خواب جتنا بڑا ہوگا اتنا بڑا انسان ہوگا، اللہ نے انسان کو طاقت دی ہے، جتنا خود کو آزماؤگے، چیلنجز کاسامنا کروگے اتنا بڑے انسان بنتے جاؤگے۔وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب وہ نہیں ہوتا جو ذہین ہوتا ہے بلکہ کامیاب وہ ہوتا ہے جو بڑی سوچ، بڑا خواب رکھتا ہے اور اس کے بعد ہار نہیں مانتا ہے، جتنی اوپر سوچ رکھیں گے، اتنی زیادہ مایوسیاں آئیں گی، انسان کے کردار کی پہچان برے وقت میں ہوتی ہے، مشکل وقت میں پتہ چلتا ہے کہ انسان کا کتنا کریکٹر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ٹیپس کی بات ہو رہی ہے، ٹیپس نکل رہی ہیں، ججوں کے نام آرہے ہیں،عدلیہ اور فوج کو برا بھلا کہا جارہے، میں نے 25 سال پہلے کہا تھا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیپس سارا ڈراما ہے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے جس ملک کے اندر ان کا سربراہ اور وزیراعظم چوری شروع کردیں، ملک کے پیسے کو چوری کرکے باہر لے جانا شروع کردیں۔انہوںنے کہاکہ قومیں وسائل کی کمی سے غریب نہیں ہوتیں، قومیں اس لیے غریب ہوتی ہیں جب ان کے سربراہ، وزیراعظم اور وزرا چوری کرتے ہیں تو وہ ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔عمران خان نے کہا کہ 2016 میں پاناما کیس آیا، دنیا میں جنہوں نے اپنا پیسہ چھپا کر آفشور اکاؤنٹس میں رکھے تھے، ان کا نام آیا، ان میں سے ایک نام آیا لندن کے مہنگے ترین علاقے میں فلیٹ ہیں اور ان کی مالکہ مریم صفدر تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close