تازہ ترین

اوور بلنگ کی شکایات پر اوگرا کا بڑا فیصلہ

گیس میٹرز معائنے کا اختیار ایچ ڈی آئی پی کے سپرد

اوور بلنگ کی شکایات پر اوگرا کا بڑا فیصلہ , گیس میٹرز معائنے کا اختیار ایچ ڈی آئی پی کے سپرد

صارفین کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات پر اوگرا کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، سوئی گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار ایچ ڈی آئی پی کو دے دیا گیا۔  ذرائع کے مطابق اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کو دے دیا ہے ایچ ڈی آئی پی اب شکایات پر گیس کے میٹر چیک کر سکے گا، گیس میٹرز کی چیکنگ صارفین کی درخواست پر کی جائے گی، تاہم تمام معائنے ایچ ڈی آئی پی اور سوئی گیس کمپنیاں مشترکہ طور پر کریں گی۔ یہ فیصلہ قدرتی گیس پیمائشی تکنیکی معیارات ریگولیشنز 2019 کے تحت کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close