تازہ ترین

تجارتی خبریں سات ماہ کے دوران حسابات جاریہ کے خسارہ میں72 فیصدکمی ہوئی، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران جاری کھاتوں (سی اے) میں 72 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ءکے دوران پاکستان کے حسابات جاریہ کے خسارہ میں 6.825 ارب ڈالر کی کمی سے جاری کھاتوں کا خسارہ 2.654 ارب ڈالر تک کم ہو گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران ملک کا جاری کھاتوں کا خسارہ 9.479 ارب ڈالر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019ءکے مقابلہ میں جنوری 2020ءکے دوران خسارہ میں 77.32 فیصد اضافہ سے خسارہ کا حجم 555 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ دسمبر 2019ءکے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 313 ملین ڈالر رہا تھا تاہم جنوری 2019ءکے مقابلہ میں جنوری 2020ءکے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 35.84 فیصد کم ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران درآمدات 26.086 ارب ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 32.489 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران برآمات میں 2.16 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 14.136 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 14.442 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ درآمدات میں نمایاں کمی اور برآمدات میں اضافہ کے نتیجے میں ملک کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 72 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close