تازہ ترین

حالات سے پریشان لوگ ہمارے جلسوں میں آرہے ہیں، چھ فٹ کا فاصلہ ممکن نہیں

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پشاور بی آر ٹی پر اسی ارب روپے اضافی خرچ کیے گئے، اس کا مقدمہ لیکر عدالت جائیں گے، کینپ ٹو سی پیک کا حصہ ہے، ن لیگ کےدور میں پیش رفت منصوبہ اب تکمیل کے مراحل میں ہے۔
کےٹوئنٹی و ن نیوز کےپروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چینی میں چار سو ارب اور آٹے میں دوسو ارب روپے کا ڈاکہ مارا گیا، موجودہ حکومت کےوفاقی وزرا اور مشیر سب کرپٹ ہیں، پہلے ہم عوام میں گئے اور اب حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں جائیں گے، صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا اپنی گفتگو میں کہنا تھاکہ لوگ حالات سے پریشان ہیں اس لیے ہمارے جلسوں میں آرہے ہیں، جلسوں میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا ممکن نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close