تازہ ترین

اپوزیشن این آر اوکے لیے جلسے کررہی ہے،وزیراعظم عمران خان

اگر ان کو کسی نے این آر او دیا تو وہ ملک سے غداری ہوگی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک میں بدترین کرپشن کی،یہ این آر او لینے کے لیے جلسے کررہے ہیں۔ چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جیسے فوج پر حملہ کیا اس طرح تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، پاک فوج کے خلاف وہ زبان استعمال کی جارہی ہے جو دشمن ملک کرتا ہے،فضل الرحمان نے خود فیصلہ کرلیا کہ وہ کسی کو جوابدہ نہیں، ان کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ این آر او دے دیں، ان کے بچے این آر او کے لیے جلسے کررہے ہیں، انہوں نے زندگی میں ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور ملک چلانے جارہے ہیں، اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، خود کو جمہوری کہتے ہیں اور حکومت گرانے کا مطالبہ کررہے ہیں، یہ لوگ مجھے کسی بھی طرح بلیک میل نہیں کرسکتے، اگر ان کو کسی نے این آر او دیا تو وہ ملک سے غداری ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close