تازہ ترین

سندھ میں منشیات کے خلاف جدو جہد تیز کی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ

منشیات کے ناسور اور تباہی کو روکنے کیلئے سندھ میں جدوجہد کو تیز کیا جائے گا اور جس کے لئے تمام ضلعی حکام کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ منشیات جیسے ناسور کے خلاف ٹیم کلیم اعوان کی چالیس سالہ جدوجہد پر ہمیں فخر ہے۔یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے ایک وفد سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کہی جس کی سربراہی سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے سرپرست اعلیٰ عابد علی ایدووکیٹ کررہے تھے۔ وفد میں SCAکے چیئرمین حافظ جہانگیر عالم بھٹی ، صدر قمرزمان برکی، امر جہانگیر اور سیکریٹر ی جنرل ملک کلیم احمد اعوان بھی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کلیم اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کلیم اعوان کی گزشتہ دنوں منشیات کے خلاف ہونے والی سکھر سے کراچی تک سائیکل ریلی نے ثابت کیا ہے کہ منشیات کے خلاف ہماری نئی نسل کو بچانے کیلئے قوم جاگ رہی ہے اور انشاء اللہ حکومت سندھ کی تمام تر مدد ترجیہات سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے ساتھ رہینگی۔ واضح رہے کہ 4اکتوبر سے 8اکتوبر تک وزیر اعلیٰ کی خواہش پرمنشیات کے خلاف ٹیم کلیم اعوان کے ساتھ تیز رفتار ترین سائیکلسٹوں اور موٹر سائیکلسٹوں نے سکھر سے کراچی تک 600کلومیٹر طویل پانچ مراحل میں پانچ روزہ مشن کو انتہائی کامیابی و کامرانی سے مکمل کیا تھا جسے حکومت سندھ ، اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور پاکستان آرمی نے اسپانسر کیا تھا اور سائیکلسٹوں کی سیکورٹی اور قیام و طعام کیلئے پورے سندھ کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سند ھ نے اپنی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ منشیات کے خلاف مہم کو مسلسل جاری رہنا چاہئے اور بڑے شہروں سے ہٹ کر چھوٹے شہروں و تحصیلوں کے عوام کو بھی منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کی مہم تسلسل سے جاری رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close