تازہ ترین

شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے، رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے ،شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبو آ رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شانگلہ اور بنی گالہ والے میں فرق یہ ہے کہ ایک عوام سے مانگ رہا ہے دوسراعوام کو دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبو آ رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک جمہوری ووٹ سلیکشن کے 176 ووٹ پر بھاری ہوتا ہے ،شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چھوٹے اور بڑے شیطان بھگانے کے لئے چاروں قل اور آیت الکرسی کا حصار کھینچ دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وظیفہ تیز ہوگا تو شیطانوں کی چیخوں میں اوراضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ شانگلہ والا عوام کے آٹے کے لئے اپنے کپڑے بھی بیچنے کو تیار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بنی گالہ والے نے چار سال میں مہنگائی اور کرپشن سے عوام کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی ۔انہوںنے کہاکہ بنی گالہ والے نے عوام کا آٹا چینی گھی دوائی چور ی کیا، سرکاری گھڑی، ہار، انگوٹھیاں اور کار بھی گھرلے گیا ۔ انہوںنے کہاکہ بنی گالہ والا اقتدار اور کرپشن چھپانے کے لئے پاکستان اور عوام کے کپڑے پھاڑ رہا ہے ،شانگلہ والا چار سال کے منصوبے چار دن میں چلاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بنی گالہ والا بی آر ٹی پشاور 2017 میں شروع کرتا ہے جو6 سال بعد 2022 میں بھی نامکمل رہتی ہے ،شانگلہ والا دن رات عوام کے لئے کام کر رہا ہے،بنی گالہ والا دن رات جھوٹ بول کر انتشار پھیلا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک جھوٹے شخص نے بنی گالہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو گدھا کہا اورپھر پیسے بھی مانگ لئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close