تازہ ترین

ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپور کے نام پر پیسے بٹورنےوالا ملزم گرفتار

گلشن معما ر پولیس کی کارروائی،،، ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپور کے نا پر پیسے بٹورنےوالا ملزم گرفتار،،،، شاہدہ رحمانی کے بیٹے کے مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج

 جعلسازوں نے صوبائی حکومت کی اعلیٰ قیادت کو بھی نا بخشا ،ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپور کے نام پر پیسے بٹورنے والے ملزم کو گلشن معمار پولیس نے گرفتار کرلیا ، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اہم شخصیات کو چونا لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپور کے نام پر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا گلشن معمار تھانے نے شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ملزم ہائی پروفائل شخصیات سے پیسے مانگتا تھا واٹس ایپ میسج میں ایسے ظاہر کرتا تھا جیسے شاہدہ رحمانی فریال تالپور کے کہنے پر پیسے جمع کر رہی ہوں ملزم نے ایک پاکستانی سنگر اور کئی شخصیات سے ایزی پیسہ کے ذریعہ پیسے بٹورے ملزم نے ایم این اے قادر پٹیل، پلوشہ خان ،امداد پتافی،ایم این اے ناز بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات سے واٹس ایپ کے زریعے پیسے مانگنے کی کوشش کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close