تازہ ترین

گلشن اقبال بلاک 10میں واقع جھگیوں میں آتشزدگی

گلشن اقبال بلاک 10میں واقع جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی,آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں جھگیاں سامان سمیت جل کر خاکستر ہوگئیں،،، واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا، فائر بریگیڈ حکام

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آتشزدگی سے درجنوں جھگیاں جل گئیں،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گلشن اقبال بلاک ٹین جی میں نذارت سے متصل کچی آبادی کی آگ نے درجنوں جھگیاں خاک کردیں، عزیز بھٹی پولیس کے مطابق آگ کسی ایک جھونپڑی میں ممکنہ طور پر کھانا پکانے کے دوران لگی جو تیز ہوا کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی ، عینی شاہدین کے مطابق بیشتر مکینوں کو اپنا سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں مل سکا اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی بڑی تعداد میں نقصان ہو چکا تھا ، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ، جس مقام پر جھگیاں تھیں وہ زمین ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی ملکیت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close