تازہ ترین

گورنرسندھ کامران ٹیسوری اورصوبائی وزیرشرجیل میمن کی مزارقائد آمد

گورنرسندھ کامران ٹیسوری اورصوبائی وزیرشرجیل میمن کی مزارقائد آمد
بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کےمزارپرپھول رکھےاورفاتحہ خوانی کی
پاکستان نیوی کےچاق و چوبند دستےنےدونوں معزز مہمانوں کا استقبال کیا
کراچی: دونوں مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے
23مارچ کا دن رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری
کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہداء کو بھی سلام پیش کیا
پاکستانی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،گورنر سندھ
23مارچ کوجوقرارداد پاس ہوئی وہ پاکستان کی آزادی کی بنیاد بنی،شرجیل
پاکستان کی ترقی کیلئے قائد کےفرمان کو آگے بڑھانا ہوگا،شرجیل میمن

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کی مزار قائد آمد۔۔ یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔۔ یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں بھی تقریبات کا سلسلہ جاری۔۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور صوبائی وزیر شرجیل میمن مزار قائد پہنچے۔۔۔۔پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے دونوں معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔۔پاک افواج کے دستوں نے قائداعظم کو سلامی پیش کی۔۔گورنر سندھ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے قومی ترانہ بھی پڑھا۔۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔۔جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔۔۔میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ 23مارچ کا دن رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،قائد اعظم اور علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا،گورنر سندھ نے شہداء کو بھی سلام پیش کیا،،کہا کہ پاکستانی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔۔۔ سینئروزیرسندھ شرجیل انعام میمن نےکہا کہ تئیس مارچ کو جو قرارداد پاس ہوئی وہ پاکستان کی آزادی کی بنیاد بنی،پاکستان کی ترقی کیلئے قائد کےفرمان کو آگے بڑھانا ہوگا،پی ٹی آٸی نے صرف منفی چیزوں کو فروغ دیا ہے،سیاسی اختلاف ہوتےہیں،لیکن مثبت سوچنا چاہیے۔۔۔ اس موقع پر آئی جی سندھ رفعت مختار، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر اور دیگر بھی شریک تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close