تازہ ترین

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرکی پریس بریفنگ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرکی پریس بریفنگ
امریکابھارت اورپاکستان کےساتھ اپنےتعلقات کی قدرکرتاہے،ترجمان
بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کومبارکبادکاخیرمقدم کرتےہیں، ترجمان
پاک بھارت کےدرمیان پرامن،تعمیری تعلقات دیکھناچاہتےہیں، میتھیو ملر
بات چیت کی رفتاراورکردارکاتعین پاک بھارت نے کرناہے،میتھیوملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، کارآمد بات چیت کا خیرمقدم کریں گے، بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close