تازہ ترین

امریکامیں نسلی فسادات،سفیدفام نوجواان کی فائرنگ سے 10افراد ہلاک

امریکی ریاست نیویارک کے سپر اسٹور میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 10افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔ 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 11 سیاہ فام ہیں، مارکیٹ سیاہ فام افراد کے اکثریتی علاقے میں ہے،ملزم نے حملے کا واقعہ گیمنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا، ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18برس کا سفید فام حملہ آور فوجی یونیفارم، بکتر بند شیلڈ اور ہیلمٹ پہن کر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ملزم نے حملے کا واقعہ گیمنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا، ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔پولیس کے مطابق 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 11 سیاہ فام ہیں، مارکیٹ سیاہ فام افراد کے اکثریتی علاقے میں ہے۔ایف بی آئی کے مطابق واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں جبکہ سیاہ فام کمیونٹی کے افراد نے صدر جو بائیڈن نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close