تازہ ترین

پرامن جدوجہد اورمذاکرات سے مسائل کاحال قابلِ تحسین روش ہے،مفتی منیب الرحمن

مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے جماعتِ اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان پرامن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن سیاسی جدوجہد اورمذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ایک قابلِ تحسین روش ہے، تمام ذمے داراتھارٹیز کی طرف سے اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا:میری قیادت میں علامہ سید مظفر شاہ قادری، مفتی عابد مبارک المدنی، مولانا ریحان امجد نعمانی، مفتی نذیر جان نعیمی ،علامہ اشرف گورمانی اور مفتی رفیع الرحمن پر مشتمل ایک وفد دھرنے کی اخلاقی حمایت کے لیے گیا،پرامن دھرنا دینے والوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیااور اس امر کی تحسین کی کہ موسم کی شدت کے باوجود اتنی پرامن طویل جدوجہد قابلِ تحسین ہے، انھوں نے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ،وزیر اطلاعات سعید غنی ،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اورپیپلز پارٹی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ سب مل کرکراچی کے مسائل کو حل کرنے اور نئے بلدیاتی قوانین میں مناسب ترامیم کے لیے پرامن مذاکرات کی راہ اختیار کریں ۔مفتی منیب الرحمن نے وزیر بلدیات اور وزیرِ اطلاعات سے ایک سے زائد مرتبہ رابطہ بھی کیا جس کا انھوں نے مثبت جواب دیااور کہا:ہم بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہیں، الحمد للہ! فریقین نے دانش مندی سے کام لیا اور ایک درمیانی راستہ نکل آیا،انہوں نے کہاکہ،ہم فریقین کے مثبت اور معقول رویے کی تحسین کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close