تازہ ترین

سوویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا، صدر پوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ سوویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے بعد کافی عرصے تک گھریلو اخراجات پورا کرنے کے لیے ٹیکسی چلائی تھی۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ان خیالات کا اظہار فلم سازوں سے گفتگو میں کیا جو روس کی تاریخ پر مبنی فلم کو روسی زبان میں ڈب کر رہے ہیں جس کا مقصد نئی نسل کو روس کی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔ روسی صدر نے سقوطِ سوویت یونین کو ایک دلخراش سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے پر روسی شہری غمگین ہوگئے تھے۔ صدر پوٹن نے جذباتی انداز میں کہا کہ سوویت یونین کا حصے بخرے ہونا دراصل تاریخی روس کے ٹکڑے ہونا تھا جو اس وقت سوویت یونین کے نام سے موسوم تھا۔روسی صدر نے مزید کہا کہ سوویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد معیشت زمین بوس ہوگئی اور غربت نے ڈیرے ڈال دیے تھے۔ میں نے بھی ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا۔ ہم نے بڑی مشکل سے خود کو سنبھالا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close