تازہ ترین

نریندرمودی کے قتل کیلئے 5 کروڑ روپے مانگنے والا ملزم گرفتار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کے لیے پانچ کروڑ روپے مانگنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔بھارت کی مقامی عدالت نے گرفتار ملزم کا ریمانڈ دیدیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43سالہ ستھیا نندام نامی شخص نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرسکتا ہے لیکن اگر کوئی اسے اس کام کے عوض پانچ کروڑ روپے ادا کرے ۔پولیس کے مطابق ملزم ستھیا نندام مقامی بزنس مین ہے اور گائوں کا رہنے والا ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف زیر دفعات 505 (1) اور 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزم نے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے تیار ہے مگر یہ جاننا چاہتا ہے کہ اسے اس کام کے لیے پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کون کرے گا؟۔پولیس کے مطابق فیس بک پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کا ایک ڈرائیور نے نوٹس لیا اور پولیس کو اس سے آگاہ کیا تو ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close