تازہ ترین

دبئی آنے والے اسرائیلی سیاح ہوٹلوں سے قیمتی اشیاء چرانے لگے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی آنے والے اسرائیلی سیاح ہوٹلوں سے قیمتی اشیاء چرانے لگے‘ میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے ہوٹل مالکان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی سیاحوں کی ہوٹل ں میں رہائش کا نوٹس لے کر یہ اسرائیلی ہوٹل کا قیمتی اشیاء چوری کرنے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک سے سینکڑوں سیاح دبئی آتے ہیں۔ جس کا قیام ہوٹلوں میں ہی ہوتاہے ۔ لیکن کسی نے بھی ہوٹل سے اشیاء نہیں چرائیں۔ جبکہ اسرائیلی سیاح ہوٹل سے تولئے‘ چائے اور کافی کے بیگز اور کمرے کے بلب تک چرا کر لے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی خاندان برج الخلیفہ میں مقیم تھا۔ جس نے کمرہ خالی کرتے ہوئے سارا سامان سمیت لیا جب ہوٹل ملازمین نے سامان کی تلاشی تو اس میں سے آئس کنٹینر ہنگرز اور تولئے برآمد ہوئے۔
اسرائیلی سیاح ہوٹل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close