تازہ ترین

سعودی عرب میں کم نمبر دینے پر طالب علم نے استاد کو قتل کردیا

سعودی عرب میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے امتحان میں نمبر دینے والے استاد کو گولی مارکر قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک اسکول میں آٹھویں جماعت کے 13 سالہ طالب علم نے انگریزی میں کم نمبر آنے پر اپنے استاد پر ناراضی کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔13 سالہ طالب علم اپنے 16 سالہ بھائی کے ہمراہ اسکول کے باہر بندوق لیکر کھڑا ہوگیا اور جیسے ہی انگریزی کے استاد باہر نکلے شاگرد نے ان کے سر پر گولی مار دی۔بتایا جارہا ہے کہ شاگرد کی گولی سے 37 سالہ استاد موقع پر ہی انتقال کرگیا۔استاد کا تعلق کویت سے ہے اور وہ پانچ برس سے سعودی عرب میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔استاد کو قتل کرنے والا 13 سالہ طالب علم اور اس کا معاون بھائی تاحال فرار ہیں جبکہ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close