تازہ ترین

پاکستانی سائنسدان جرمنی کا معتبر ترین اعزاز حاصل کرنے والوں میں شامل

سیل بائیولوجی میں ایپیجینیٹک جین کے طریقہ کارسے متعلق تسلیم کردہ تحقیق کرنے والی پاکستانی نژاد آصفہ اختر کو جرمنی کے لیبنز پرائز کے لیے منتخب کرلیاگیا۔خیال رہے کہ لیبنیز پرائز جرمنی کے معتبر ترین اعزازات میں سے ایک ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی میکس پلانک سوسائٹی جو ایک بنیادی تحقیق اور سائنسی ادارہ ہے کی جانب سے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جہاں آصفہ اختر پہلی بین الاقوامی نائب صدر کی خدمات سرانجام دی رہی ہیں۔انہوں نے پوسٹ کیا کہ ہم بہت پرجوش ہیں کہ میک پلانک پریس کے 2 سائنسدان لیبنز پرائز کے وصول کنندگان میں شامل ہیں۔پوسٹ میں کہا گیا کہ ان میں ایم پی آئی آف امیونولیوجی اینڈ ایپی جینیٹکس کی نائب صدر آصفہ اختر اور ایم آئی فار ایسٹروفزکس کے وولکر اسپرنگل شامل ہیں۔میکس پلانک سوسائٹی کی جانب سے دونوں کو مبارکباد بھی دی گئی۔گوڈفریڈ ولہیلم لیبنز پرائز کو جرمنی کا اہم ترین تحقیقی ایوارڈ مانا جاتا ہے جس میں فاتحین کو فی کس زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ یورو (49 کروڑ روپے سے زائد) بطور انعام دیے جاتے ہیں۔یہ ایوارڈ 1985 میں لیبنز پروگرام کے تحت شروع کیا گیا اس کا مقصد بہترین خدمات سرانجام دینے والے محققین کی کام کرنے کے حالات کو بہتر بنانا، ان کے تحقیقی مواقع میں توسیع، انتظامی کاموں میں مدد پہنچانا، اور خاص طور پر ابتدائی کیریئر کے اہل محققین کو ملازمت دینے میں ان کی مدد کرنا ہے ۔آصفہ اختر کراچی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے 1997 میں برطانیہ کے شہر لندن میں امپیریئل کینسر ریسرچ فنڈ سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔جس کے بعد وہ جرمنی چلی گئی تھیں جہاں انہوں 1998 سے 2001 تک میونخ میں ایڈولف-بٹنینڈ-انسٹی ٹیوٹ اور ہیڈل برگ میں یورپین مالیکیولر بائیولوجی لیبارٹری (ای ایم بی ایل)میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کی۔آصفہ اختر نے 2008 میں ارلی کیریئر یورپین لائف سائنس آرگنائزیشن ایوارڈ حاصل کی، 2013 میں ای ایم بی او کی رکنیت اور 2017 میں فیلڈ برگ پرائز حاصل کیا۔اس کے علاوہ وہ 2019 میں نیشنل اکیڈمی آف سائنس لیپولڈینا کی رکن بھی منتخب ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close