جرمنی، کینیڈا میں کورونا وائرس سے پہلے متاثرہ مریضوں کی تشخیص
برلن/میڈرڈ۔ 28 جنوری (اے پی پی) جرمنی اور کینیڈا میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریضوں کی تشخیص ہو گئی۔ اس حوالے سے جرمن ریاست بواریا کے صحت و خوراک کے ادارے نے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق سٹرن برگ سے ہے جو اچھی طبعی حالت میں ہے، اس کی طبی نگرانی کی جارہی ہے اور الگ رکھا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے قریبی افراد کو ممکنہ علامات، حفظان صحت کے اقدامات اور منتقلی کے عوامل سے آگاہ کیا گیا۔ کینیڈا کے صحت کے حکام نے بتایا کہ کینیڈا میں کورونا وائرس سے پہلے متاثرہ پہلے کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس بیوی کے ٹیسٹ میں بھی کورونا وائرس کی علامات سامنے آئی ہیں تاہم خاتون کے کیس کو صوبہ مانیٹوبا کے دارالحکومت ونی پیگ کی لیبارٹری کی حتمی تصدیق تک زیرغور کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔