تازہ ترین

جنسی ا سیکنڈل ،شہزادہ اینڈریوکا امریکی خاتون سے مالی معاہدہ متوقع

برطانوی شہزادہ اینڈریو کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ ورجینیا رابرٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں مالی معاہدہ کرکے عدالت کے باہر ہی نمٹانے کی کوشش کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، قانونی ماہرین کی طرف سے وارننگ ملنے کے بعد اب شہزادہ انڈریو کوشش کریں گے کہ ورجینیا رابرٹس کے ساتھ کوئی مالی معاہدہ کرلیں۔اس سے قبل بھی شہزادہ اینڈریو کی ورجینیا رابرٹس کے ساتھ ہونے والی ایک ڈیل کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شہزادہ اینڈریو نے امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ طور پر تردید کردی ۔واضح رہے کہ ورجینیا رابرٹس نے الزام لگایا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001 میں تین جگہوں، لندن، نیویارک، اور یو ایس ورجن آئلز میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close