تازہ ترین

امریکا کے نومنتخب صدر کی حلف برداری

جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کاملاہریس واشنگٹن پہنچ

امریکا کے نومنتخب صدر کی حلف برداری کا لمحہ آگیا , جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کاملاہریس واشنگٹن پہنچ گئے

ڈونلڈ ٹرمپ کا عہد تمام ہوا، امریکا کے نومنتخب صدر کی حلف برداری کا لمحہ آگیا، جس کے لیے جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کاملاہریس واشنگٹن پہنچ گئے نومنتخب صدر کی حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق آج شب ساڑھے نو بجے ہوگی، جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے، اور صدر مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کااعلان کریں گے،حلف برداری میں تارکین وطن کے لیے آٹھ سالہ امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا، جب کہ ایک کروڑ ایک لاکھ افراد کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے شہریت دیے جانے کا امکان ہے،حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، پچیس ہزارنیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں ،جب کہ سکیورٹی اہلکاروں کی اسکریننگ کے دوران بارہ اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ،ڈونلڈ ٹرمپ تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے ، اس طرح وہ امریکہ کی ایک سو ساٹھ سالہ تاریخ میں تقریب میں شرکت نہ کرنےوالے پہلے صدر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close