تازہ ترین

ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

، نینسی پلوسی نے عہدے پر رہنا خطرناک قرار دیدیا

امریکی صدر ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا، اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا عہدے پر رہنا امریکا کے لیے خطرناک ہے ، ٹرمپ انتظامیہ اور کابینہ ارکان کے استعفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، وزیر تعلیم بھی مستعفی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حامیوں کا امریکی پارلیمنٹ پرحملہ ٹرمپ کے گلے پڑ گیا، صدارت کے لالے پڑ گئے ۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا عہدے پر رہنا امریکا کے لیے خطرناک ہے ۔ نائب صدر اورکابینہ کو چاہیے کہ 25 ویں ترمیم بحال کر دیں۔ کابینہ 25 ویں ترمیم کو بحال کرتی ہے تو ٹرمپ کو فوری ہٹایا جا سکتا ہے ۔ کانگریس صدر ٹرمپ کو ہٹانے کیلیے تیار ہے ۔دوسری جانب ڈیموکریٹس اراکین کانگریس نے ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے مواخذے کی بھی تیاری کرلی، صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیارکرلیا گیا ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ اور کابینہ ارکان کے استعفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، امریکی وزیر تعلیم بٹسے ڈیوس بھی مستعفی ہو گئیں۔ کابینہ سے مستعفی ہونے والے وزرا کی تعداد دو ہو گئی، اس سے پہلے وزیرِ ٹرانسپورٹیشن بھی مستعفی ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close