تازہ ترین

ٹرمپ نے ویڈیو میسج میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا، باڈی لینگویج ایکسپرٹ

باڈی لینگویج ایکسپرٹ بروس ڈرہم نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دوبارہ مواخذے کی کارروائی کے بعد اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بروس ڈرہم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا ، جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔باڈی لینگویج ایکسپرٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیغام میں کیپیٹل ہل میں پرتشدد واقعات کی مذمت ضرور کی لیکن وہ ان کی روک تھام کے لیے اپنے اقدامات بتانے میں ناکام رہے ۔بروس ڈرہم نے کہا کہ یہ بات واضح طور پر کہی جاسکتی ہے کہ صدر کے ویڈیو پیغام میں خلوص نیت کا فقدان تھا اور انہوں نے بے اطمینانی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close