تازہ ترین

سندھ میں کھوری واہ مغربی کے مقام پر گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے، چند روز قبل بھی سندھ کھوری واہ جنوبی سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے، اور اب یہ نئے ذخائر سندھ میں کھوری واہ مغربی کے مقام پر دریافت ہوئے۔ذرائع وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ 22 ستمبر کو گیس کی تلاش کے لیے کنویں کی کھدائی شروع کی گئی، 2 ہزار 853 میٹر گہری کھدائی کی گئی، کھوری واہ گیس کنویں سے 41 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس برآمد ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close