تازہ ترین

نواب شاہ :کے ٹوئنٹی ون نیوز کی خبر پر ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاون

نواب شاہ :کے ٹوئنٹی ون نیوز کی خبر پر ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاون , نواب شاہ اور دولت پور میں 4غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کردیئے گئے

کے ٹوئنٹی ون نیوز کی خبر پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، نواب شاہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کسٹم حکام کے ہمراہ کریک ڈاون،دولت پور اور قاضی احمد میں قائم چار غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کردیئے۔ کسٹم حکام کے مطابق غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دولت پور اور قاضی احمد میں نیشنل ہائی وے پر موجود پٹرول پمپس پر کی گئی، دوران چیکنگ چار پٹرول پمپس کو دستاویزات نہ ہونے پر سیل کردیا گیا، کسٹم آفیسر اختر حسین زرداری کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے، کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close