کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون
ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے ملک کا جنوبی حصہ متاثر
کراچی کا بھی 90فیصد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، ایکسٹرا ہائی ٹیشن لائن ٹرپ ہونےسےملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،شہر قائد کے نوے فیصد علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ میں کراچی سمیت ملک کےبیش تر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی ۔ پاور ڈویژ ن اعلامیے کے مطابق ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہوگئے، جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی،پاور ڈویژن کے مطابق وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی جاننے اور بجلی بحالی کےکاموں میں مصروف ہے دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک کے سسٹم میں خرابی کے باعث ، ڈیفنس،لانڈھی ،کورنگی،ملیر،صدر،لائنزایریا،ایئرپورٹ، فیڈرل بی ایریا، اولڈ سٹی ایریا، رنچھوڑ لائن، گلشن معمار، لیاقت آباد،سائٹ سپرہائی وے سمیت دیگر علاقوں میں بجلی غائب ہونےسے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا رہا۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس بند ہوگئے، ٹیمیں پوری تندہی سے خرابی کی وجوہات جاننے میں مصروف ہیں ، جلد از جلد بجلی نظام کو مکمل بحال کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی سے کے الیکٹرک سے منسلک علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس کی بحالی کا عمل جاری ہے ،مکمل بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔