تازہ ترین

کراچی کے علاقے گلبہار کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی کے علاقے گلبہار کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی جس کے باعث گلبہار انڈر پاس میں پانی بھر گیا ،  بوند بوند کو ترستے شہر میں ضائع کرنے کیلئے پانی کی کمی نہیں، گولیمار انڈر پاس کے اوپر سے جانے والی صاف پانی کی لائن پھٹ گئی ، پانی گرتا رہا اور انڈر پاس سوئمنگ پول کا منظر پیش کرنے لگا، نہ صرف ہزاروں گیلن صاف پانی ضائع ہوا بلکہ انڈر پاس بند ہونے سے لیاقت آباد سے پاک کالونی آنے اور جانے والے ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑنا بھی پڑا، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ افسران نے واقعے کو حادثہ قرار دیا اور پائپ لائن کی فوری مرمت نہ کرنے کا سوال گول کرگئے  شہریوں کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے بنے والے انڈر بائی پاس کے اوپر سے جانی والی لائن کا انتظام پہلے کرنا چاہئے تھا کراچی میں ویسے ہی پانی کی قلت ہے  پائپ لائن ٹوٹنے کے بعد علاقے میں ٹریفک جا م ہوا  اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close