تازہ ترین

بہروز سبزواری نے کورونا کو شکست دیدی،اسپتال سے ڈسچارج

حال ہی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہونے والے شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کورونا وائرس کو شکست دیدی اوراسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے چاہنے والوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پر اﷲتعالیٰ کے شْکر گزار ہیں کہ جس نے اپنی نبی کے صدقے ہم سب کی دْعاؤں کو قبول کرتے ہوئے میرے والد کو صحت و تندرستی عطا کی۔اداکار نے کہا کہ ‘الحمد اﷲ میرے والد صاحب اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آگئے ہیں اور اب وہ پہلے سے کافی تندرست اور خوش ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اْن تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے بہروز سبزواری کے لیے دْعائیہ پیغامات جاری کیے تھے ۔واضح رہے کہ بہروز سبزواری نے علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ دنوں کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا تھا۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بہروز سبزواری کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد اْنہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close