جاپان کے جزیرہ ہوکائیڈو کے قریب 5.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی
ٹوکیو ۔ 28 جنوری (اے پی پی) جاپان کے شمالی جزیرہہوکائیڈو کے قریب 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کے باعث فوری طور پر کوئی بڑا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منگل کو مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 36 منٹ پر ہوکائیڈو کے شہر نیمورو اور اس کے نواحی علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 100 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔