تازہ ترین

امریکا کی پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین کی فراہمی سے معذرت

امریکا نے پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ دفتر خارجہ نے بھی وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا ہے ۔مراسلہ کے متن کے مطابق امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا جب کہ امریکہ کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں کورونا ویکسین برآمد کی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے جبکہ اسے کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا بھی سامنا ہے ۔واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے ، پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں بھی ہے ۔مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close