تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ 3روز کےلیے بند کردیا گیا

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ 3روز کےلیے بند کردیا گیا , سفارتخانہ بند رکھنے کا فیصلہ سفارتی عملے کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے پیش نظر کیا گیا، ترجمان،،، سفارتخانہ 4سے 6جنوری تک جراثیم کش اسپرے کے لیے بند کیا گیا ہے، ترجمان

سفارتی عملے کو کورونا کی دوسری لہر سے محفوظ رکھنے کیلئے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلاؤ و خطرات کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا ہے، تاہم یہ بندش صرف آئندہ 3 روز تک کےلئے ہے۔سفارتخانہ چار سے چھ جنوری تک بند رہے گا، سفارتخانہ کو جراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close