تازہ ترین

ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار,سی ٹی ڈی

 کراچی کے علاقے شریف آباد میں کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار ملزمان کرلیا ۔ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے سی ٹی ڈی گارڈن نے کراچی کے علاقے شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر زکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد زاہد خان اور وسیم علی شامل ہیں جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور بریگیڈ کے علاقے سے چھینی گئ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان نے پولیس کلنگ اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ملزمان نے دوران تفتیش گلستان جوہر تھانے کی حدود میں پولیس کانسٹیبل سید خالد احمد کو ٹارگٹ کرکے شہید کرنے کااعتراف کیا ہے ، ملزمان شہر بھر میں تیس سے چالیس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close