تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا
بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے منظور کر لیا گیا
بابر اعظم کا یہ فیصلہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے،پی سی بی
پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، بابر اعظم
میں نے ہمیشہ ٹیم کی کامیابی کو ہر چیز پر فوقیت دی ہے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم نے منگل کی شام پاکستان مینز وائٹ بال کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کا یہ فیصلہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کو مستقبل میں وائٹ بال کرکٹ کی حکمتِ عملی بنانے کا عمل شروع کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم کے وائٹ بال کے کپتان کے طور پر حمایت کی تھی لیکن ان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ایک کھلاڑی کے طور پر بہت زیادہ توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کرکٹ سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور میں نے ہمیشہ ٹیم کی کامیابی کو ہر چیز پر فوقیت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close