تازہ ترین

سرمایہ کاروں کےبڑےوفدکی پاکستان آمددونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کوظاہر کرتی ہے،آرمی چیف

سرمایہ کاروں کےبڑےوفدکی پاکستان آمددونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کوظاہر کرتی ہے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کےوفد کی ملاقات،آئی ایس پی آر
مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
آرمی چیف کی وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اورعزم کی یقین دہانی،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہےسرمایہ کاروں کے بڑے وفد کی پاکستان آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وفد نےملاقات کی،اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آرکےمطابق سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اورعزم کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے پاکستانی عوام کی سعودی عرب سے محبت اور احترام کے جذبے کو بھی دہرایا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امید ظاہر کی کہ دورے کے نتائج سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close