تازہ ترین

پاکستان نے 88رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے جیت سمیٹ لی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220رنز بنائے

کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے اٹھاسی رنز کا آسان ہدف دیا جو پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں دوسو بیس رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت تین سو اٹھہتر رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم کوایک سو اٹھاون رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں مہمان ٹیم دوسو پینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئےا ٹھاسی رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے تین وکٹیں گنوایں۔ عمران بٹ نے بارہ، عابد علی دس، اور کپتان بابر اعظم تیس رنز بناکر آوٹ ہوئے، اظہر علی اکتیس رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر انتیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔ وین ڈیر ڈاسن اور اور ایڈن مارکرم نے ایک سو ستائیس رنز کی اہم شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی تاہم یاسر شاہ نے اس شراکت کا خاتمہ کرتے ہوئے ڈاسن کوچونسٹھ رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close