تازہ ترین

برطانیہ میں کورونا کی 23 نئی اقسام زیادہ تیزی سے پھیلنے لگیں

برطانیہ میں کورونا کی تئیس نئی اقسام زیادہ تیزی سے پھیلنے لگیں، جس کے باعث اموات کی تعداد ساڑھے سڑسٹھ ہزار کے قریب پہنچ گئی، عوام کی لندن سے نقل مکانی، شروع ہوگئی۔ برطانیہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے مزید چھتیس ہزار نئے مریض سامنے آگئے ،جس کے بعد پچھلے اتوار کے مقابلے میں اس بار پچانوے فیصد زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے،کورونا کے باعث نئی پابندیوں سے بچنےکے لیے لوگ لندن چھوڑکر جانےلگے جس سے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم لگ گیا جب کہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا،برطانیہ کے وزیرصحت میٹ ہینکوک نے کورونا کے باعث پابندیاں مزید اگلے چند ماہ برقرار رہنے کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئےشہر سے بھاگنے والوں کو غیر زمہ دار قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close