تازہ ترین

ٹرمپ نے انتخابات شفاف قرار دینے پر ڈائریکٹر سائبر سکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈائریکٹر سائبر سکیورٹی کرسٹوفر کریبز کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق کرس کریبز کا بیان انتہائی غلط ہے جس پر انہیں ہٹایا گیا ہے ۔عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کرسٹوفر کریبز نے افسوس کا اظہار نہیں کیا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے صحیح کام کیا اور انہیں اپنی خدمات کی انجام دہی پر فخر ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر سائبر سکیورٹی نے صدارتی الیکشن کو امریکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دیا تھا۔ کرسٹوفر کریبز الیکشن سے متعلق افواہیں دور کرنے سے متعلق شعبے کے بھی انچارج تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close