تازہ ترین

ساحل کی سیر کے دوران کرونا پھیلنے کے خطرات نہ ہونے کے برابر

ماہرین کا خیال ہے کہ ساحل سمندر پر کھلی فضا میں وبا پھیلنے کے خطرات اتنے زیادہ نہیں جتنے کے گنجان آباد علاقوں یا بند مقامات پر ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایڈنبرگ یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی میں متعدی امراض کے پروفیسر مارک وِل ہائوس کا کہنا تھا کہ ساحل سمندر کی سیر کرنا سب سے محفوظ سرگرمیوں میں سے ایک ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے برطانوی شہریوں ساحل سمندر کی کھلی فضا میں سیر تفریح کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد شہری ساحلی علاقوں میں سیر کے لیے بے خطر جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کھلی فضا میں کرونا وائرس کے پھیلائو کا خطرہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا بہت کم ثبوت ہے کہ برطانوی ساحلی علاقوں میں وائرس کی منتقلی ہو رہی ہے ۔پروفیسر وول ہائوس نے خبردار کیا کہ شہریوں کو بیرون ملک سفر سے گریز کرنا چاہیے ۔ برطانوی اخبارکے مطابق وول ہائوس نے کہا کہ بیرون ملک سفر کے نتیجے میں کرونا کی نئی اقسام کی منتقلی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ہرجگہ پر متعدی امراض کے پھیلائو کے خطرات کے بارے میں آگاہ رہنا چاہیے تاہم ابھی تک ایسا کہیں نہیں سنا کہ ساحل سمندر جیسے کھلے مقامات میں وبا پھیلی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close