تازہ ترین

واٹس ایپ چھوڑکر ترک ایپ بپ کی جانب رغبت میں اضاف

عوام واٹس ایپ کو ترک کر کے ترکی کے سماجی پلیٹ فارم بپ کی طرف راغب ہو رہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں بھی اس ایپ کی ڈائون لوڈنگ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق لوگ ذاتی معلومات کے تحفظ سے متعلق اندیشوں کے باعث فوری پیغام رسانی کی اپیلی کیشن واٹس ایپ کو ترک کر کے ترکی کے سماجی رابطہ پلیٹ فارم بِپ کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سے زیادہ بہتر ویڈیو کال، ایک ہزار افراد تک کے چیٹنگ گروپ اور مختلف چینلوں کی رکنیت کی اجازت دینے جیسی خصوصیات کی وجہ سے ہم بِپ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس اپیلی کیشن کے ترکی ساختہ ہونے پر بھی ہمیں فخر ہے ۔گوگل پلے اسٹور کے 16 جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق بِپ کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد افراد نے ڈائون لوڈ کیا ہے ۔یہ پروگرام 106 زبانوں کے فوری ترجمے اور ایکسچینج ریٹ جیسی متعدد معاون خصوصیات کے ساتھ ساتھ قابل اعتبار، آسان استعمال اور مفت رابطے کا امکان پیش کرتا ہے ۔علاوہ ازیں بِپ کے صارفین بیک وقت 10 افراد کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو کال کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close