وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جامعات اور صنعت کو ملا کر تحقیق کو تجارتی ٹیکنالوجی اور مصنوعات میں بدلنے کے لیے دس نیشنل کیٹاپلٹس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان مراکز میں محققین، اسٹارٹ اپس اور صنعت کاروں کو ٹیسٹ بیڈز، پروٹوٹائپنگ اور پائلٹ پروڈکشن لائنز کی سہولت ملے گی۔ پہلا مرکز سیمی کنڈکٹر اور ایڈوانسڈ الیکٹرانکس کا ہوگا جس کی قیادت اسلام آباد کا ادارہ ایرادا کرے گا۔
دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت، زرعی ٹیکنالوجی، صحت، صاف توانائی، معدنیات، دفاع، خلائی ٹیکنالوجی اور کیمیکلز شامل ہیں۔