پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ سی می وی 5 سب میرین کیبل میں پاکستانی ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور خرابی پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی سست رفتار اور تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کیبل کنسورشیم کے ساتھ مل کر خرابی کی وجہ معلوم کر رہی ہے اور ٹریفک متبادل راستوں سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ بحالی کا وقت ابھی جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب پی ٹی اے کے سروے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل سائٹس پر بجلی کی بندش اور ناقص بیک اپ جیسے مسائل سامنے آئے ہیں۔