پاکستانی کمپیوٹر سائنسدان ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو کلیریویٹ کی ہائلی سائیٹڈ ریسرچرز 2026 کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ 2020 سے اب تک پانچ بار یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر رحمانی آئرلینڈ کی منسٹر ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں لیکچرر ہیں اور وائرلیس نیٹ ورکس، بلاک چین اور اسمارٹ گرڈز کی سیکیورٹی پر تحقیق کرتے ہیں۔