آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ڈی اے) کے چیئرمین میاں شعیب نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت کے بعد 600 سی سی گاڑیاں سستی ہو جائیں گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد کمرشل درآمد کی راہ ہموار ہوئی ہے جس سے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کا راستہ بھی کھلے گا۔
ان کے مطابق گاڑیاں تمام بینکوں کے ذریعے درآمد کی جا سکیں گی اور درآمد سے پہلے حفاظتی معیار کی جانچ کے لیے پری شپمنٹ انسپیکشن لازمی ہوگی۔ انہوں نے وفاقی وزیر ہارون اختر اور سینیٹر فیصل واوڈا کا شکریہ ادا کیا۔