دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 61 رنز سے شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہینز کی ٹیم 46.4 اوورز میں 245 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ شامل حسین نے 39 گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے 62 اور معاذ صداقت نے 53 رنز بنائے۔ جواب میں یو اے ای کی ٹیم 184 رنز پر ڈھیر ہو گئی، علی رضا اور سفیان مقیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ اتوار 22 نومبر کو بھارت اے کے خلاف کھیلے گی۔